رپورٹ: عظیم صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
شاہ گنج/جونپور(آئی این اے نیوز 19/جون 2017) کھیتاسرائے علاقے کے مانی كلاں گاؤں رہائشی نونو بیٹے عبدالغنی اپنے بھائی وسیم کے ساتھ شاہ گنج جارہا تھا مخالف سمت سے تیز رفتار بولرو آ رہی تھی اور دونوں کی آمنے سامنے ٹکر ہوگئی جس میں نونو کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور وسیم بری طرح زخمی ہوگیا.
اطلاع کے گھنٹوں بعد چند قدم کے فاصلے پولیس انتظامیہ نہیں پہنچی اور نہ ہی 102 گھنٹوں بعد پہنچی دونوں سڑک کنارے تڑپتے رہے ایک موقع پر ہی دم توڑ دیا اور موقع تلاش کر بولرو ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا.
اطلاع پاکر موقع پر پہنچے بھاری تعداد میں میت کے گاؤں والوں نے گاڑی پکڑنے کا مطالبہ کیا اور کوتوالی پولیس پر لاپرواہی برتنے کا سنگین الزام بھی لگایا زخمی وسیم ایک نجی ہسپتال میں زندگی اور موت کے درمیان ہے.