رپورٹ: محمد عالمگیر
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ (آئی این اے نیوز 7/مئی 2017) انڈین میڈیکل ایسوسیشن اعظم گڑھ اکائی نے ڈاکٹروں اور شعبہ طب سے جڑے لوگوں کے خلاف تشدد میں زیادتی کو لے کر ایک دن کی ہڑتال اور احتجاج کیا جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے مریضوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔
اطلاع کے مطابق آئی ایم سی نے مشن کالج آف پیرامیڈیکل سائنسز کے احاطہ میں ایک مظاہرہ کا انعقاد کیا جس میں ڈاکٹروں کی حفاظت سے متعلق قوانین کو اور سخت کرنے کی مانگ کی گئی تاکہ تشدد کے واقعات میں کمی آئے.