اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ کے تھانوں میں یادو پولیس افسروں کی چھٹی ہونی شروع!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 7 June 2017

اعظم گڑھ کے تھانوں میں یادو پولیس افسروں کی چھٹی ہونی شروع!

 
رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ (آئی این اے نیوز 7/جون 2017)پورے صوبے کے ساتھ ساتھ اعظم گڑھ ضلع میں اکھلیش یادو حکومت نے جس طرح پولیس محکمہ میں یادو برادری کے لوگوں کو کثرت کے ساتھ تعینات کیا تھا اب یوگی حکومت نے ان کی چھٹی کرنی شروع کردی ہے۔
قانون میں درستگی لانے کے نام پر یوگی حکومت نے ضلع کے پولیس افسروں میں پھیر بدل کی ہے جس کے تحت اکثر تھانوں پر اعلی ذات کے پولیس افسران کو کمان سونپی گئی ہے.
 ایس پی اجے کمار ساہنی نے کئی تھانوں میں اور پولیس افسروں کی تعیناتی میں تبدیلی کی ہے تاکہ ضلع میں قانون کو چست درست کیا جاسکے۔
اس کے تحت سرائے میر ، مبارک پور ، بردہ ، اہرولہ ، جہاناگنج ، روناپار ، پھولپور ،پوئی ، نظام آباد ، گمبھیرپور اور اترولیہ تھانوں میں پھیر بدل کے ساتھ ساتھ کرائم برانچ اور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ ڈپارٹمنٹ وغیرہ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔