اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: رمضان کے مہینے میں مبارکپور علاقے میں شدید گرمی کے باوجود روزہ داروں کی رونق بڑھی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 9 June 2017

رمضان کے مہینے میں مبارکپور علاقے میں شدید گرمی کے باوجود روزہ داروں کی رونق بڑھی!


رپورٹ: جاوید حسن نصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 9/جون 2017) مسلم اکثریتی علاقے اور ریشم نگری سوا لاکھ سے زیادہ آبادی والا علاقہ مبارکپور میں رمضان کے مقدس مہینے شدید گرمی کے باوجود روزہ داروں میں جوش وخروش دیکھنے جو مل رہا ہے، مقدس مہینے کے پہلا عشرہ مکمل ہوا، چند دنوں بعد ہر مسلمان عیدالفطر بھی خوشی کے ساتھ منائے گا، رمضان میں مبارکپور اور ارد گرد کے علاقوں میں وہیں مساجد میں تراویح کا سلسلہ بھی شروع ہے، ماہ رمضان کے مہینے میں خاص طور پر پڑھنے والی نماز تراویح کے لئے مساجد میں نمازیوں کی لمبی صفیں نظر آرہی ہیں، قرآن پاک کے مطابق رمضان کے مہینے میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، اور اللہ پاک اپنے بندوں کی ہر دعا قبول کر لیتا ہے جو دل سے مانگی جاتی ہے، مسلمانوں کی سب سے مقدس کتاب قرآن پاک بھی رمضان ماہ میں نازل ہوا ہے، اس مبارک ماہ میں قرآن کی تلاوت اور اس کا سنت بڑا ثواب ہے رمضان کے مہینے میں ہر امیر غریب، چھوٹا، بڑا، ہر مسلمان پاكزگی اور عبادت نیز نیکیوں کی طرف بڑی تیزی سے دوڑ لگاتا ہے، پانچوں وقت کی نماز میں شرکت کرتا ہے، صبر و سکون کے اس مہینے میں پورے دن روزہ رکھنے کے بعد شام کو افطار کرتا ہے اس پورے ماہ میں عقیدت مندوں کیلئے پانچ وقت کی نمازوں کا ثواب بڑھادیا جاتا ہے، مسلمان اس دوران گلے شکوے، حسد، سے زیادہ گریز کرتے ہیں رمضان مبارک کے ساتھ مبارکپور میں چہل قدمی بھی بڑھ گئی پورہ رانی، چھوٹی آر جے ٹی، سبزی منڈی، اشرفیہ مارکیٹ، بڑی آر جے ٹی، انجمن رحمانیہ، بلدیہ دفتر، وغیرہ جگہوں پر خوب بھیڑ رہتی ہے.