رپورٹ: سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
لکھنؤ (آئی این اے نیوز 10/جون 2017)تہذیب کے شہر لکھنؤ کو درندگی کے واقعہ نے ایک بار پھر شرمسار کر دیا ہے، یہاں چار لوگوں نے مل کر ایک آٹھ سال کی بچی کے ساتھ گینگ ریپ کیا، ان ملزمان میں تین ملزمان کی عمر 14 سے 15 سال ہے.
موصولہ خبر کے مطابق لکھنؤ کے نگوہا علاقے میں رہنے والے ایک کسان کی بیٹی جمعہ کی شام کو بکری چرانے میدان میں نکلی تھی، تبھی گاؤں کے ہی سریندر نام کا نوجوان اس بہلا كر اتراوا گاؤں لے گیا.
وہاں تین اور ملزم پہلے سی موجود تھے، ان تینوں کی عمر 14 سے 15 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے، ان چاروں نے مل کر بچی کے ساتھ درندگی کی.
واقعہ کے بعد بدحواس حالت میں بچی گھر پہنچی تو اہل خانہ کے پاؤں کے نیچے سے زمین کھسک گئی، بچی نے ماں باپ کو سارا واقعہ بتایا، گھر والوں نے مقدمہ درج کروایا، پولیس نے تین نابالغ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے وہیں سریندر فرار تھا لیکن سنیچر دوپہر تک اسے بھی گرفتار کر لیا گیا.
