اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جہیز لالچی نے دس لاکھ کے لئے بہو کو گھر سے نکالا، FIR درج!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 19 June 2017

جہیز لالچی نے دس لاکھ کے لئے بہو کو گھر سے نکالا، FIR درج!


رپورٹ: ابوسعید اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 19/جون 2017)جہیز لالچی شوہر اور اس کے گھر والے بہو کو مارپيٹ كر گھر سے اس لئے نکال دیا کیونکہ انكی دس لاکھ کی فرمائش پوری نہیں ہو سکی، متأثرہ نے اتوار کو شوہر سمیت چھ لوگوں کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے،  پولیس معاملے کی چھان بین میں مصروف ہے.
موصولہ خبر کے مطابق شہر کوتوالی علاقے کے کول پانڈے گرام رہائشی گلاب رام بیٹے پھیكن رام نے الزام لگایا ہے کہ جہیز میں 10 لاکھ روپے کی مانگ کو لے کر سسرال والوں نے گزشتہ 31 مئی کی رات اس کی بیٹی کرن کو بری طرح مارا پیٹا، جہیز کے لئے زخمی بیٹی کو سسرال سے بھگا دیا.
لڑکی کے والد کی تحریر پر تھانے میں رائے بریلی شہر کے اهياپور رہائشی متاثرہ کے شوہر پردیپ سونکر، سسر سونکر اور ساس نرملا دیوی سمیت نصف درجن لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے.