رپورٹ: محمد انظر اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 6/جولائی 2017) سفر حج 2017 کی تیاریاں آخری مرحلہ میے ہیں 24 جولائی سے پروازیں شروع ہونے والی ہیں عازمین حج کو روانگی سے قبل منجایٹس کی ٹیکہ کاری اور پولیو ڈراپ کا پینا ضروری ہے اسکے لئے اعظم گڑھ کے عازمین حج کے لیے ذیل تاریخوں اور مقامات طے کئے گئے ہیں کہ عازمین حج اپنی سہولت کے اعتبار کسی جگہ جاکر ٹر یننگ و ٹیکہ کاری کے پرو گرام میں شرکت کریں بصورت دیگر انکے سفر میں رکاوٹ آسکتی ہے.
10 جولائی جامعہ شرعیہ فیض العلوم شیرواں سرائے میر
11 جولائی الجامعة الاشرفیہ مبارکپور
12 جولائی جامع مسجد اعظم گڈھ
یہ پروگرام صبح 9 بجے سے شروع ہوگا پھلے عازمین کو سفر حج سے متعلق اہم جانکاریاں دی جائینگی پھر اسکے بعد ٹیکہ کاری کی جائیگی
ضلع حج ٹرینر سلیم احمد نے بتایہ کی عازمین اپنے ساتھ پہلی ٹریننگ کے وقت بنائے گئے ہلتھ و ٹریننگ کارڈ کو ضرور لائیں اور اگر کسی کا کارڈ نہیں بنا ہو تو وہ اپنے درخواست فارم کی فوٹو کاپی یا کورڈ نمبر پاسپورٹ نمبر بلڈ گروپ اور تاریخ پیدایش لیکر آئیں، انکا کارڈ بنا دیا جائے گا محمد فیصل اعظمی نے بتایا کہ اس سال سب سے پہلے ٹیکہ کاری وتربيتی پروگرام 10 جولائی کو جامعہ شرعیہ فیض العلوم شیرواں عیدگاہ سرائے میر اعظم گڈھ میں صبح نو بجے سے شروع ہوگا اور ٹیکہ کاری ترتیب وار ہوگی شام 5 بجے تک ٹیکہ کاری کا پروگرام رہے گا عازمین حج وقت مقررہ پر پہنچ کر آسانی کیساتھ پروگرام میں شرکت کریں.