رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/جولائی 2017) ریشم نگری مبارکپور میں منگل صبح 9 بجے مبارکپور زیور محل کے انصاری برادران حاجی ظفر احمد انصاری صاحب اور حاجی سلیمان اختر انصاری شمشی صاحب کی قیادت میں درخت لگاؤ مہم 1000 کے تحت سرکاری اسپتال میں شجر کاری پروگرام ختم ہوا، جس میں 100 درخت لگایا گیا پروگرام میں سرکاری ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر سی یادو، ذیلی انچارج ڈاکٹر نفیس انصاری نے زیور محل کے حوصلے کو مبارکباد دے کر بہت خوش ہوئے اور خوب تعریف کی.
معلوم ہو کہ دو ماہ پہلے ہسپتال میں مریضوں کے لئے ٹھنڈا پانی فریزر لگوائے تھے حاجی سلیمان اختر انصاری کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر سی یادو اور ڈاکٹر نفیس انصاری نے کہاکہ سماجی خدمت کا کام بہت ہی ثواب کا کام ہے اور زیور محل پورا کر رہا ہے، جو مبارکباد کے مستحق ہے.
اس موقع پر ڈاکٹر نوین ورما، ڈاکٹر سی یادو، ڈاکٹر نفیس انصاری نے درخت ہینڈلنگ کے لئے تین گاڑی اینٹ منگانے کی بات کہی جس سے درخت محفوظ رہیں گے.
اس موقع پر مینیجر ضمیر احمد انصاری، حاجی مختار احمد علی گڑھ، صرافہ وزیر خزانہ سبھاش ورما، نوجوان لیڈر ورون کمار مشرا ببلو، سبھاسد سہیل احمد انصاری، ڈبلو مشرا، احمد ضیاء انصاری، ڈاکٹر تنویر احمد، قمر الہدی انصاری، امیر حمزہ انصاری ، فضل حق انصاری، حاجی اسرار حسن انصاری سماجی کارکن لال کواں، سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے.
صرافہ زیور سلطنت کے مالک اور معروف سماجی کارکن حاجی سلیمان اختر انصاری شمشی نے بتایا کہ درخت لگاؤ مہم جاری رہی گی، ابھی اور درخت لگایا جائے گا.