اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: ایک ہی گاؤں کے 17 افراد حج کیلئے ہو رہے ہیں روانہ، گاؤں میں خوشی کا ماحول!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 25 July 2017

اعظم گڑھ: ایک ہی گاؤں کے 17 افراد حج کیلئے ہو رہے ہیں روانہ، گاؤں میں خوشی کا ماحول!



رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/جولائی 2017) یوں تو زندگی میں ہر عاقل و بالغ پر فرض ہے کہ وہ اپنی زندگی میں حج جیسا اہم فریضہ ادا کرے جس کے چلتے لوگ حج کیلئے ہر سال جایا کرتے ہیں.
اسی کی تحت اعظم گڑھ ضلع کے سرائے میر تھانہ علاقہ کے موضع کرولی خورد جو کہ لکھنؤ اعظم گڑھ میں روڈ سے دکھن جانب واقع ہے، اس گاؤں کے اس بار 17 افراد حج بیت اللہ کیلئے روانہ ہو رہے ہیں جس کو لیکر گاؤں میں خوشی کا ماحول بنا ہوا ہے.
واضح ہو کہ ان 17 افراد میں سے حاجی طیب جن کی عمر 95 سال ہے وہ بھی حج کیلئے جا رہے ہیں، جو قصبہ سرائے میر کی جدید جامع مسجد کے مؤذن ہیں.