اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: چیکنگ کے دوران ایک بدمعاش گرفتار، 11 عدد ATM و چاقو سمیت موٹر سائیکل برآمد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 24 July 2017

چیکنگ کے دوران ایک بدمعاش گرفتار، 11 عدد ATM و چاقو سمیت موٹر سائیکل برآمد!



رپورٹ: عبدالرحیم صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/جولائی 2017)دیوگاؤں کوتوالی علاقہ کے لال گنج ٹاؤن ایریا میں  دیوگاؤں ایس او مکد شیکھر سینگھ گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے اسی دوران مخبر نے خبر دی کی ایک ہونڈا شائن بائک سوار چور آ رہا ہے، جو ATM بدل کر لوگوں کا پیسہ لوٹتا ہے.
مخبر کے مطابق ایس او نے سامنے آ رہے ہونڈا شائن بائک سوار کو روکا، تلاشی کے بعد اس کے پاس سے 11 عدد ATM  و چاقو ملا جسے فوراً گرفتار کر لیا گیا.
گرفتار بدمعاش کی پہچان علی احمد بیٹے محمد ادریس رہائشی امہت تھانہ کیراکت ضلع جونپور کے نام سے ہوئی جس کے خاف دیوگاؤں تھانہ میں درجنوں مقدمہ درج ہے.