اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: وفاق العلماء بہار کا پانچواں اجلاس بحسن و خوبی اختتام پزیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 24 July 2017

وفاق العلماء بہار کا پانچواں اجلاس بحسن و خوبی اختتام پزیر!


رپورٹ: محمد ابوذر صدیقی قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پٹنہ(آئی این اے نیوز 24/جولائی2017) وفاق العلماء کا پانچواں اجلاس بتاریخ 25/شوال المکرم مطابق 20/جولائی احاطہ مدرسہ خیر العلوم بردونی ضلع سمستی پور میں نہایت تزک و احتشام کےساتھ فقیہ العصر حضرت مولانا مفتی اختر امام عادل قاسمی دامت برکاتہم صدر وفاق العلماء و مہتمم جامعہ ربانی منورا شریف سمستی پور کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کا آغاز حافظ بدیع الزماں صاحب صدر المدرسين مدرسہ خیر العلوم کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، نعت و منقبت جناب مولانا نجم الہدیٰ قاسمی مدرس مدرسہ اسلامیہ ادے پور بیگوسرائے نے پیش کیا، خطبہ استقبالیہ کنوینر اجلاس جناب مولانا مفتی محمد اقبال صاحب قاسمی استاذ مدرسہ خیر العلوم بردونی نے پیش کیا، اور آفس سیکریٹری وفاق جناب مولانا شاہ امان اللہ ندوی سیتامڑھی استاذ جامعہ ربانی منوروا شریف سمستی پور نے “وفاق العلماء کے قیام کا پس منظر اور کارنامے” کے موضوع پر ایک جامع رپورٹ پیش کی، سکریٹری رپورٹ جناب مولانا مفتی شمیم احمد صاحب القاسمی ناظم مدرسہ نورالاسلام اسماعیل نگر بکھری ضلع بیگوسرائے نے پیش کی۔
 اس کے بعد زیر بحث موضوعات (تعلیمی بیداری –جہیز-جھوٹے مقدمات -طلاق ) پر بحث کا آغاز ہوا، اور کھلے ماحول میں پوری آزادی اور بیدار مغزی کے ساتھ باحثین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، ان میں خاص طور پرحضرت مولانا قاضی طفیل احمد رحمانی قاضی شریعت ضلع سمستی پور، جناب مولانا سیف اللہ خالد صاحب قاسمی (سرسیہ، سمستی پور ) جناب مولانا حسین احمد صاحب قاسمی مہتمم مدرسہ مخزن العلوم مہتھی ضلع سمستی پور، جناب مولانا منت اللہ قاسمی ناظم مدرسہ فیض العلوم حسن پور روڈ، قاری ممتاز احمد جامعی ناطم جامعہ اشاعت العلوم کرھوا کلیان پور سمستی پور و سکریٹری الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے اپنے خطاب میں کہا یہ علاقہ کی خوص نصیبی ھیکہ یہاں علماء ماضی کا احتساب کرکے مستقبل کا لائحہ بنانے کے لئے سنجیدہ ہیں، مبارکباد دیتا ہوں کہ دور حاضر کے سلگتے مسائل پہ غور و فکر کرنے کیلئے سیکڑوں علماء سر جور کے بیٹھے ہیں، مولانا رضی احمد قاسمی مہتمم مدرسہ تعلیم الاسلام بکھڈا ضلع بیگوسرائے، قاری عبدالمجید صاحب اکمبھا ضلع بیگوسرائے، مولانا شہاب الدین قاسمی سیکریٹری وفاق ،مولانا نثار احمد قاسمی سویا ضلع سمستی پور، مولانا عبدالجبار قاسمی (بلاہی ضلع سمستی پور) مولانا شاکر حسین قاسمی مہتمم مدرسہ جامعہ ازہر چروٹنہ ضلع سمستی پور، مولانا شمس الہدیٰ قاسمی مہتمم مدرسہ میراث الانبیاء لادھ کپسیا ضلع سمستی پوراور ریٹائرڈ فوجی اور سیاست داں جناب عارف رضا صاحب (بڑاہی) قابل ذکر ہیں ۔
 اجلاس کی دوسری نشست میں مہمان خصوصی، علاقہ کے ممتاز عالم وخطیب، واعظ اڑیسہ حضرت مولانا جسیم الدین قاسمی صاحب (بڑاہی، سمستی پور) نے ولولہ انگیز خطاب فرمایا، جس میں کھل کر انہوں نے وفاق العلماء کے قیام کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی، اور حضرت مولانا مفتی اخترامام عادل قاسمی کی شخصیت اور ان کے کمالات وخدمات کی بلند الفاظ میں تحسین فرمائی ۔
 اخیر میں صدر اجلاس فقیہ العصر حضرت مولانا مفتی اختر امام عادل قاسمی دامت برکاتہم نے بہت ہی پر اثر اور درد انگیز خطاب فرمایا، آپ نے مدرسہ خیر العلوم بردونی کو ملت کا قیمتی اثاثہ قرار دیا، اور اساتذہ اور عوام سے اس کے تحفظ پر زور دیا، اساتذہ سے وقت دینے کے لئے اور لوگوں سے بچہ دینے کا عہد لیا، آپ نے فرمایا کہ کام میں بہتری لانے اور عوام سے ٹوٹے ہوئے رابطہ کو جوڑنے کی ضرورت ہے، آپ نے مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ کی تاریخ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ علمی قافلہ صرف تین عالموں سے شروع ہوا اور اللہ نے بڑی کامیابیوں سے نوازا، لیکن جب یہ گورمنٹ کے ہاتھ میں گیا اور اس کی آزادی چھن گئی تب یہ آہستہ آہستہ تنزل کا شکار ہو گیا، یہ آزادی بہت بڑی دولت ہے، آپ نے فرمایا کہ میرے جد امجد حضرت مولانا عبدالشکور آہ ؔ بھی اسی اولین علمی کارواں کے شہ سوار تھے، وفاق کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ علماء کا اختلاف بھی رحمت ہے لیکن اگر علماء نظری اختلافات کے باجود امت کے مفادات میں اتفاق کا مظاہرہ کریں تو یہ رحمت کبریٰ ہے، علماء کو اپنے مقام کی معرفت ہونی چاہئے، اور ہر چھوٹی چھوٹی بات پر مقابلہ کی کیفیت نہیں پیدا کرنی چاہئے، صدر وفاق نے علماء کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم خدائی خدمت گار اور اللہ کے مزدور ہیں، دنیا میں کوئی شریف انسان اپنے مزدور کی اجرت نہیں مارتا، بلکہ وقت پر پوری مزدوری اسے دیتا ہے، پھر اللہ اپنے مزدوروں اور کارکنوں کو بھوکا کیسے رکھے گا ؟ اللہ پر توکل اور یقین کی ضرورت ہے.
واضح ہو کہ ایک نکاح بھی اس موقعہ پر انجام دیا گیا گیا، اجلاس کے اخیر میں اعلان کیا گیا کہ اگلا پروگرام انشاء اللہ مدرسہ ہدایت الاسلام اوجان ضلع سمستی پور میں9/نومبر2017 کو ہونا طے پایا ہے.