اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بجلی چوری پر ہوگی سخت کارروائی، 19/جولائی سے 19/اگست تک شروع ہوگی چیکنگ مہم!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 18 July 2017

بجلی چوری پر ہوگی سخت کارروائی، 19/جولائی سے 19/اگست تک شروع ہوگی چیکنگ مہم!


رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/جولائی 2017) مبارکپور و آس پاس کے دیہی علاقوں میں چوری سے چلنے والے ٹيوب ویل، چکی اور گھریلو کنکشن کے نام پر کاروبار کرنے والوں کی اب خیر نہیں، 19 جولائی سے 19 اگست تک پوروانچل بجلی کارپوریشن کے ہدایت پر مبارکپور، جهاناگنج، راسےپور محبت پور، شیرپور بجلی ذیلی مراکز سے فراہمی ہونے والے شہری اور دیہی علاقوں میں  چیکنگ مہم چلائی جائے گی.
یہ اطلاع ذیلی سیکشن افسر وجے یادو نے دیتے ہوئے بتایا کہ قائم چیکنگ مہم ٹیم میں ان کے علاوہ انجینئر يادویش رائے، راجو کمار، راج وجے یادو، رام اوجاگر پال، سنتوش، سدرشن، آلوک وغیرہ شامل رہیں گے۔ چیکنگ کے دوران غیر قانونی بجلی کی کھپت کرتے پائے جانے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی.