اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کی جانب سے 28 جولائی کو ملک ہورہے گئو رکشا کے نام پر ظلم کے خلاف اورنگ آباد میں احتجاجی مظاہرہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 19 July 2017

مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کی جانب سے 28 جولائی کو ملک ہورہے گئو رکشا کے نام پر ظلم کے خلاف اورنگ آباد میں احتجاجی مظاہرہ!



اورنگ آباد(آئی این اے نیوز 19/جولائی2017) پارلیمنٹ کے ما نسون اجلاس سے ایک روز قبل کل جماعتی میٹنگ میں مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی اورنگ آباد کی کاوشیں ثمر آور ہوتی نظر آئی ہیں.
واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ سے مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی اورنگ آباد نے ملک کے ارکان پارلیمان سے مہاراشٹر مسلم و دیگر طبقات پر جان لیوا جارحانہ حملوں کے بارے میں پارلیمان کے مانسون اجلاس میں آواز اُٹھانے کی گذارش کرتے ہوئے اپنے شدید غم وغصہ کا اظہار انھیں روانہ کردہ مکتو بات میں کیا تھا، کل جماعتی میٹنگ میں اسی مسئلہ پر وزیر اعظم پر سوالات اور تشویش کی بوچھار کرتے ہوئے مختلف جماعتوں کے قائدین نے اسی مسئلہ پر سرکار کو گھیرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے، کل جماعتی میٹنگ میں ارکان پارلیمان اور مختلف جماعتوں کے قائدین کے تیور دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستوں کو سخت تاکید کی ہے کہ وہ نام نہاد گئو رکشکوں اور غنڈہ عناصر کے خلاف غنڈہ گردی اور مارپیٹ کے مقدمات دائر کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
 مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی نے معزز ارکان پارلیمان کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان، سرکردہ صحافیوں کو بھی اس خصوص میں مکتوبات روانہ کرتے ہوئے انھیں احساس دلایا تھا کہ مسلمانوں، دلتوں، سکھوں اور غلط فہمی کی بنیاد پر بعض ہندوؤں پر بھی گئو رکشکوں نے متعدد حملے کئے ہیں جن میں کئی مسلمانوں کی جان چلی گئی، اس طرح کے حملے ملک اور جمہوریت کے حق میں مناسب و مفید نہیں ہیں۔
 مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی نے عید الفطر کے روز ایک قرار داد بھی اورنگ آباد کی عید گاہوں اور مساجد میں منظور کی اور اس سے قبل جمعۃ الوداع میں اس سلسلے میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے تھے، اس پمفلٹ اور قرارداد کو ملک کے موقر اردو اخبارات اور سوشل میڈیا پر بھی شائع اور نشر کیا گیا تھا، ان کوششوں کا نتیجہ یہ بر آمد ہوا کہ ملک بھر میں مسلمانوں پر ہورہی زیادتیوں کے خلاف ہر طرف سے آوازیں اُبھرنا شروع ہوئی اور بالآخر کل جماعتی میٹنگ میں جب وزیر اعظم کے سامنے اس مسئلہ کی شدت اور سنگینی پر بات کی گئی تو آخر کار انہوں نے ریاستوں کو سخت ہدایات جاری کردی کہ مسلمانوں پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے خواہ وہ کوئی کیوں نہ ہوں اور کسی سے رعایت نہ برتی جائے اور آئندہ اس طرح کے واقعات نہ ہونے پائیں اس پر سختی سے نظر رکھی جائے۔ کل جماعتی میٹنگ میں تو مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کے مکتوبات کی گونج اثر انگیز ثابت ہوئی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ درد انگیز مکتوبات پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں کیا اثر دکھاتے ہیں۔ جہاں اپوزیشن نے اسی مسئلہ پر حکومت کو گھیرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے، مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کے صدر و اراکین نے اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ کمیٹی تمام اردو اخبارات جنھوں نے اس مہم میں اس کا ابھی تک مخلصانہ تعاون کیا، شکر گذار ہے کہ ان کے بیش بہا تعاون ہی سے یہ پیغام قراردادوں اور نیوز کی صورت میں یہ سارے ملک میں پہنچا، کمیٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ 28/جولائی 2017 کو اورنگ آباد میں منعقد ہونے والے دھرنے میں بھی تمام اردو اخبارات کا تعاون اسی طرح شامل رہے گا۔
نیز کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس دھرنے میں ملک کی اہم ترین مسلم وغیرہ مسلم شخصیات شامل ہوں گی۔ جن کے ناموں کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔