اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: انعامی بدمعاش سے پولیس کا ہوا تصادم، چلی گولیا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 19 July 2017

اعظم گڑھ: انعامی بدمعاش سے پولیس کا ہوا تصادم، چلی گولیا!


رپورٹ: ســلـــمان اعـظمـی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 19/جولائی 2017) ایک لاکھ کے انعامی بدمعاش سے پولیس کا تصادم ہوگیا، آمنے سامنے تڑتڑائی گولیاں، یوپی اور دہلی میں دہشت گردی کے مترادف بھیم ارف ساغر کو لگی 5 گولیاں، شدید زخمی بدمعاش کو وارانسی ریفر کیا گیا، جبکہ ایک ساتھی فرار ہے.
موصولہ خبر کے مطابق دہلی اور یوپی میں 38 قتل اور ڈکیتی کے مقدمے ہے بھیم پر درج ہیں، اس کے پاس سے لوٹ کی موٹر سائیکل، پستول برآمد بھی ہوا ہے، بتایا جاتا ہے کہ پولیس حراست سے بھاگا تھا بھیم، بھاگنے کے بعد لوٹ کی واردات کو انجام دے کر بھاگتے وقت ہوئی پولیس سے تصادم ہوگیا، جبکہ بدمعاشوں کی گولی سے ایس پی دیہی بھی زخمی ہوگئے، ایس پی دیہی نریندر پرتاپ سنگھ سنگین حالت میں شہر کے لائف لائن ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں، ایس پی اجے ساہنی کو بھی ماری سینے میں گولی، بلٹ پروف جیکٹ میں پھنسی گولی، بال بال بچے ایس پی اجے ساہنی. رات قریب 1:30 بجے شہر کوتوالی کے جوتی نکیتن اسکول پل پر پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان یہ تصادم ہوا.