اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نگر پنچایت بلریاگنج کے نئے دفتر کا مولانا طاہر مدنی کے ہاتھوں شاندار افتتاح!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 15 July 2017

نگر پنچایت بلریاگنج کے نئے دفتر کا مولانا طاہر مدنی کے ہاتھوں شاندار افتتاح!


رپورٹ: علی اشہد اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 15/جولائی 2017) اعظم گڑھ ضلع کی حد میں واقع نگر پنچایت بلریاگنج کے نئے دفتر کا قیام عمل میں آیا، مقامی چیرمین محمد عارف خاں صاحب کی کاوشوں سے آج اس نئے دفتر کا شاندار افتتاح  ہوا،  جناب عارف خان صاحب نے جس محنت اور لگن سے دفتر کا کام انجام دیا ہے وہ داد کا مستحق ہے اگر ان کی ہوشمندی شاملِ حال نہ ہوتی تو یہ دفتر آج کہیں اور ہوتا جو کہ پورا گاؤں اس کے خلاف تھا، ایسے بہترین کام کو سراہا جانا چاہیے اور باشندگان بلریاگنج نے اس افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں شامل ہوکر عارف بھائی کا حوصلہ بڑھایا عارف بھائی نے ثابت کر دکھایا ہے کہ "کام ہی آرام ہے".
 اس موقع پر محمد عارف خاں صاحب نے اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے اس کام کو میرے مقدر میں رکھا تھا جس میں یقیناً آپ لوگوں کی دعائیں  شامل حال تھیں، افتتاحی تقریب میں بلریاگنج کی عوام کے ساتھ ساتھ کئی مشہور ہستیاں بھی شامل رہیں مہمان خصوصی مقامی ممبر اسمبلی  جناب نفیس احمد صاحب رہے اور افتتاح جناب مولانا طاہر مدنی صاحب کے ہاتھوں ہوا، اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر جناب حولدار یادو صاحب، ڈاکٹر بلرام یادو صاحب، بلاک پرمکھ جناب رمیش یادو صاحب اور مشہور سماجی کارکن جناب عبدالحسیب جامعی صاحب سابق چیئرمین، جناب الیاس نیتا سمیت کئی درجنوں سماجی کارکنان موجود تھے.