رپورٹ: سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 13/جولائی 2017) سگڑی تحصیل علاقے کے دو اسمبلی "سگڑی اور گوپال پور" میں زہریلی شراب سے ہوئی 28 اموات کا معاملہ اسمبلی میں اٹھایا اور شراب مافیاؤں پر کارروائی کرنے اور معاوضہ کا مطالبہ وزیر پارلیمانی امور کے سامنے رکھا.
سگڑی ممبر اسمبلی بندنا سنگھ نے ضلع میں ہوئی زہریلی شراب سے ہلاکتوں کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے، کل 28 اموات اور درجنوں زندگی اور موت سے جوجھ رہے لوگوں کی آواز ایوان میں اٹھائی، جسے سگڑی اسمبلی میں 13 موت اور گوپال پور میں 15 کا مسئلہ زور شور سے اٹھاتے ہوئے ہر خاندان کو پانچ پانچ لاکھ روپئے کی فوری طور معاوضہ کا مطالبہ کیا، جس پر سندی امور کے منتری سریش کھنا نے یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی تمام متاثرہ خاندانوں کو آبکاری وزیر کو موقع پر بھیج کر اقتصادی مدد خاندان والوں کو دی جائے گی اور شراب مافیاؤں کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ حکام پر بھروسہ دلایا.
یہیں پر ممبر اسمبلی بندنا سنگھ نہیں رکی انہوں نے کہا کہ ضلع کی دو اسمبلی مکمل طور پر سیلاب سے متاثر رہتی ہے، جہاں پر سوا لاکھ کی آبادی سمیت 134 گاؤں متاثر رہتے ہیں اور غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارتے ہیں، ضلع میں انتظامیہ کی چوک سے اتنی بڑا حادثہ ہوا ہے کہ پولیس بڑی کاروائی نہیں کر معاملے کی لیپا پوتی میں لگی رہی، ممبر اسمبلی بندنا سنگھ نے بتایا کہ سگڑی کے عوام کے لئے جو کچھ بھی مجھ سے ہوگا میں کرتی رہوں گی.