رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 17/جولائی 2017) زیور محل کے انچارج حاجی سلیمان شمسی اور حاجی ظفر احمد اینڈ برادران کی طرف سے بنکر مارکیٹنگ سینٹر میں شجر کاری کر کے ماحولیات کے تحفظ کی تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا سلسلہ کئی دنوں تک جاری رہے گا اور مختلف عوامی مقامات اسکول ،قبرستان، ہاسپٹل وغیرہ میں بھی شجر کاری کر کے لوگوں کو ترغیب دی جائے گی کہ وہ زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرکے نظام حیات کو تحفظ فراہم کریں، کیونکہ بغیر شجر کے سانس لینا محال ہے.
اس موقع پر بنکر مارکٹنگ سینٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت حاجی ظفر احمد اور نظامت شاہد فاروقی اہڈوکیٹ نے کی۔تقریب کو خطاب کرتے ہوئے شجر کاری مہم کے روح رواں حاجی ظفر احمد نے کہا کہ شجر کامقصد صرف میٹھے یا کڑوے پھل فراہم نہیں کرنا ہے بلکہ نظام حیات کو تحفظ اور تازگی بھی بخشنا ہے پھل تو انسان کی کھوج ہے اور آج عام طور سے ہم ایسے پودوں پر ہی توجہ دیے رہے ہیں جو ہمیں من پسند پھل دیتا ہو لیکن ہمیں اپنے اس نظریہ کو آج کے حالات میں تبدیل کر نے کی ضرورت ہے اور ماحولیات کو صاف شفاف بنانے کے لئے ہر قسم کے درختوں کے جا چہار جانب پھیلا دینے ہیں تاکہ زمین پر ایک بہتر زندگی دستیاب رہے جس میں ہر جاندار ایک خوشگوار زندگی جی سکے۔ حاجی سلیمان شمسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ قدرت کا عجیب نظام ہے کہ اس کائنات میں جہاں ماحول کوآلودہ کرنے والے قدرتی وسائل پائے جاتے ہیں وہیں رب کائنات نے ماحولیاتی کثافت کو جذب کرنے والے ذرائع بھی پیدا کئے، زمین میں اللہ نے ایسی صلاحیت رکھی ہے کہ وہ ساری غلاظتوں کو اپنے سینہ میں دفن کرلیتی ہے، شجر کاری ایک صدقہ جاریہ ہے جسے ہر صاحبِ حیثیت افراد کو اپنا کی ضرورت ہے ۔اس کے علاوہ عمار ادیبی، حاجی مختار احمد علیگ، افتخار احمد منیم وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔اس تقریب میں ایک خاصیت یہ بھی رہی کہ دہلی کی فیشن ڈیزائنر محترمہ کوشل مینا، وندنا، ششٹی، اور ات بھارتی نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔اس موقع پر حاجی امتیاز احمد، ضمیر احمد منیجر، حاجی محمود اختر نعمانی، سہیل احمد عرف گڈو، منصور کٹروی کونسلر، ماسٹر امتیاز وغیرہ خاص طور سے موجود رھے۔