رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مباركپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/جولائی 2017)مباركپور قصبے میں تجارت منڈل کی سرپرستی میں عید ملن تقریب کے دوران ہندو مسلم سبھی لوگ شامل رہے اور ایک دوسرے کو گلے مل کر عید کی مبارکباد دیئے، ساتھ ہی گھر گھر بھی جاکر لوگوں کو مبارکبادی دی.
مبارکپور بی جے پی کے نوجوان لیڈر محمد صدام عراقی نے کہا کہ عید ایسا تہوار ہے جو بھائی چارہ کی علامت ہے، ایک دوسرے کے میل و محبت اضافہ ہوتا هے اور وہ اہم تہوار هے جو روزہ داروں کو اللہ تعالی روزے کے بدلے میں عید جیسا تہوار بنایا هے تاكہ روزہ دار خوشیاں منائیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ خوشی کا اظہار کرے.
مبارکپور تجارت منڈل کے صدر حاجی پرویز اختر نعمانی نے کہا کہ مبارکپور ہر تہوار میں ہندو مسلم بھائی ایک ساتھ شامل ہوتے ہیں، اور ایک دوسرے کو مبارکباد دے کر خوشيوں میں شامل ہوتے ہے.
اس موقع پر، غلام سرور رائنی،نائب اعظمی، پرمود جیسوال، کاشی ناتھ، پنٹو جیسوال، کلو، اعجاز عثمانی، زاہد، وغیرہ موجود رہے.