اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: تعلیم کی طاقت کے عنوان سے بھڑکڑہاں میں پروگرام کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 3 July 2017

تعلیم کی طاقت کے عنوان سے بھڑکڑہاں میں پروگرام کا انعقاد!


رپورٹ: شھـاب الـدیـن
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
گورینی/جونپور(آئی این اے نیوز 3/جولائی 2017) گورینی کے پاس واقع گاؤں بھڑکڑہاں کے تعلیمی مرکز عبداللہ ابن مسعود میں تعلیمی سال نو کے موقع پر " تعلیم کی طاقت" کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی تعلیم سی جڑی شخصیات نے حصہ لیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مدرسہ درسگاہ اسلامی معروف پور کے پرنسپل عبداللہ فاروق، آزاد شکچھا کیندر کے ذمہ دار نثار خان، تعلیمی مرکز عبداللہ ابن مسعود کے ناظم مولانا عمران جونپوری، مولانا اسماعیل ندوی وغیرہ نے اپنے تعلیمی افکار سے طلبہ اور سرپرستوں کو باخبر کیا اور ان کی تعلیمی ذمہ داریوں کے تئیں حساس ہونے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ تعلیمی بیداری اور کیریئر کونسلنگ سے متعلق دیگر پروگرام اس سے پہلے معروف پور میں اور دریاپور اعظم گڑھ میں حوصلہ فاؤنڈیشن کی طرف سے عید کے موقع پر منعقد کئے گئے تھے۔