اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: واٹس ایپ کا دینی مسائل گروپ گذشتہ تین سالوں سے اپنے پاکیزہ وکامیاب ترین سفر میں رواں دواں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 4 July 2017

واٹس ایپ کا دینی مسائل گروپ گذشتہ تین سالوں سے اپنے پاکیزہ وکامیاب ترین سفر میں رواں دواں!


رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ممبئی/مہاراشٹر (آئی این اے نیوز 4/جولائی 2017) واٹسپ کی دنیا میں بے حد معتبر اور مستند دینی مسائل گروپ گذشتہ تین سالوں سے لوگوں کو صحیح مسائل اور عوام کی شاندار رہبری کرتے ہوئے اپنے سفر میں رواں دواں ہے، آج سے تین سال قبل نوجوان و مایہ ناز عالم دین مفتی محمد ثناء اللہ قاسمی بانی ومہتمم جامعہ قاسم العلوم دتیا، ایم پی نے واٹس ایپ پر دینی مسائل نام کا ایک گروپ بنایا جس میں مختلف ریاستوں سے کثیر تعداد میں لوگوں کو جوڑا.
مفتی موصوف گروپ میں آئے ہوئے ہر طرح کے مسائل کا جواب شریعت مطہرہ اور حالات حاضرہ کے عین موافق دیتے ہیں حضرت والا شریعت کے عمیق مطالعہ کے ساتھ ساتھ حالات کی نزاکت سے بھی بخوبی واقف ہیں، دن بدن گروپ کے افراد میں اضافہ ہورہا ہے ہندو بیرون ہند کے مختلف علاقوں سے ایک جم غفیر گروپ سے منسلک ہے، اب گروپ کی تعداد چھ عدد تک پہنچ چکی ہے، ہر گروپ میں تقریبا ڈھائی سو افراد ہیں، مفتی صاحب کی عدم موجودگی میں مفتی نظام الدین قاسمی استاذ تفسیر وفقہ مدرسہ مفتاح العلوم جلال آباد، یوپی مسائل کا جواب دیتے ہیں، محمد رضوان، محمد فرقان، محمد سمیر گروپ ایڈمن ہیں، مفتی موصوف کے مسائل کے مکمل  جوابات محفوظ ہیں انشاء اللہ عنقریب مفتی صاحب کی منتخب فتاوی کے نام سے ایک ضخیم کتاب منظر عام پر آجائے گی جسی کی ترتیب مفتی محمد ثاقب قاسمی استاذ حدیث وفقہ مدرسہ عربیہ حفظ القرآن جمالپورہ، مالیر کوٹلہ، پنجاب دے رہے ہیں، اگر کوئی اس گروپ سے منسلک ہونا چاہتا ہے تو وہ مفتی صاحب کے نمبر پر رابطہ کرے.
موبائل نمبر: 09022234037