اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اگر ہندو تلک لگا کر گھوم سکتے ہیں، تو مسلمان بھی ٹوپی پہن سکتے ہیں: اکبر الدین اویسی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 4 July 2017

اگر ہندو تلک لگا کر گھوم سکتے ہیں، تو مسلمان بھی ٹوپی پہن سکتے ہیں: اکبر الدین اویسی


رپورٹ: علیـم الدیـن
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
حیدرآباد(آئی این اے نیوز 4/جولائی2017) ایم آئی ایم چیف اسد الدین اویسی کے بھائی اور پارٹی کے ممبران اسمبلی اكبرالدين اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا.
انہوں نے مسلمانوں کے قتل اور کمیونٹی پر ہوئے حملوں کے معاملات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے سیکولر لوگ کہا ہیں؟ اخلاق کو مارا گیا، نعمان کو مارا گیا، جنید کو مارا گیا ٹوپی پہننا گناہ ہے کیا؟ مسلمان ہونا گناہ ہے کیا؟
اویسی نے کہا، "اے وشو ہندو پریشد والو، آر ایس ایس والو، نریندر مودی سن لو یہ ملک کسی ایک کا نہیں یہ جتنا تیرا ہے، ملک میرا بھی ہے. اگر ہندو تلک لگا کر گھوم سکتا ہے تو مسلمان بھی ٹوپی پہن سکتا ہے".
انہوں نے ملک کی مقننہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی بربادی کے قانون کسی چوک و چوراہے پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ، اسمبلی جیسے ایوانوں میں بنتے ہیں، اکبرالدین کے بیان پر تنازعہ بھی پیدا ہو گیا ہے.