اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: پولیس تصادم میں گولی لگنے سے بدمعاش زخمی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 4 July 2017

اعظم گڑھ: پولیس تصادم میں گولی لگنے سے بدمعاش زخمی!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مہراجگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/جولائی 2017) پولیس تصادم میں دو بدمعاش گولی لگنے سے زخمی، ایک سپاہی بھی ہوا زخمی، مہاراج گنج تھانہ علاقہ کے شیوپور موڑ کے پاس بدمعاشوں سے ہوئی پولیس کی تصادم، دونوں زخمی بدمعاش شبھم پانڈے اور دھرمیندر رام وارانسی ریفر کیا گیا، سپاہی کالی پرساد یادو کا ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے.
موصولہ خبر کے مطابق موٹر سائیکل سوار بدمعاش مہاراج گنج تھانہ علاقہ کے ایک صرافہ تاجر کو قتل کرنے جا رہے تھے، مخبر کی اطلاع پر پولیس نے گھیرابندی کی، بدمعاش بھاگنے کے چکر میں فائرنگ شروع کی، پولیس نے بھی جواب میں فائر کیا، تبھی دونوں بدمعاش کو گولی لگی اور زخمی ہوگئے پولیس نے علاج کیلئے ضلع اسپتال بھیجا جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھ وارانسی ریفر کر دیا.