رپورٹ: عبدالرحیم صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/جولائی 2017) لال گنج ڈاکٹرس ایشوسیسن کے زیر اہتمام موضع بیریڈیہہ میں سر سید احمد خان نسواں انٹر کالج کے سامنے آج مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 475 مریضوں کی جانچ کے ساتھ انہیں دوائیاں بھی تقسیم کی گئی.
اس موقع پر ہومیوپیتھ کے مشہور معالج ڈاکٹر محمد انور سنجری، ڈاکٹر ایشوسیسین لال گنج کے صدر ڈاکٹر ایس آر سروج، ٹی بی مرض کے ماہر ڈاکٹر گلزار احمد، ڈاکٹر محمد عرفان، دانت کے ماہر ڈاکٹر امیر حمزہ، ڈاکٹر شاہ نواز، ڈاکٹر بی بی سنگھ، ڈاکٹر بی کے رائے موجود رہے.
اس بہترین کارکردگی میں بیریڈیہہ کے پردھان نمائندہ عتیق احمد پیش پیش رہے.