رپورٹ: محمد عابــد انصــاری کـمراواں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/جولائی 2017) قومی علماء کونسل کے نو منتخب صوبہ نائب صدر شاہ زماں عرف نیر کا ضلع میں پہلی بار آمد پر امباری، پھول پور، سرائے مير، سنجر پور، خددادپور، فريہاں، محمدپور، لہبرياں، كوٹلہ اور اعظم گڑھ شہر سمیت ضلع میں جگہ جگہ شاندار استقبالیہ پروگرام کیا گیا.
نظام آباد اسمبلی اسپیکر کمال ناصر کی قیادت میں سرائےمير کے كھریواں موڑ پر کارکنوں نے پھول مالا سے خوبصورت خیر مقدم کیا، نو منتخب صوبہ نائب صدر نے پارٹی کے موجودہ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو ظلم و ناانصافی و عوامی مسائل کی مخالفت میں مضبوطی سے جٹ جانا چاہیئے.
انہوں نے کہا کہ ریاست میں جہاں دیکھو وہاں ہر انسان کو ساتھ ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اس سے قبل میں سماجوادی پارٹی کا ایک فعال کارکن تھا لیکن ایس پی دھوکہ باز پارٹی ہے تو میں راشٹریہ علماء کونسل کا دامن تھام لیا، مجھے 100 فیصد امید ہے کہ یہ پارٹی ہر طبقے کے لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے کام کرے گی.
ریاستی صدر انل سنگھ نے کہا کہ ریاست میں ہو رہے ظلم کی لڑائی پارٹی کے قومی صدر مولانا عامر رشادی کی قیادت میں لڑی جائے گی کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیا جائے گا.
اس موقع پر شکیل احمد ضلع نائب صدر، محمد طارق، محمد خالد، اشرف اصلاحی، آکاش برنوال، شہباز، عارف، اشتياق، مطیع الله، غالب، ابو هریرہ وغیرہ موجود تھے.