اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جین پور: ممبئی پولیس نے نوجوان کو اٹھایا، گاؤں میں مچی ہلچل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 12 July 2017

جین پور: ممبئی پولیس نے نوجوان کو اٹھایا، گاؤں میں مچی ہلچل!


رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 12/جولائی 2017) جين پور کوتوالی علاقے کے دھورہرا گاؤں میں ممبئی پولیس اچانک پہنچی تو پورا گاؤں سہم گیا اور طرح طرح کے قیاس لگائے جانے لگے، منگل کی دوپہر تقریبا 1:00 بجے ممبئی پولیس اور ڈسٹرکٹ ایس او جی کی ٹیم نے دھورہرا گاؤں میں پہنچی، اور گاؤں میں نفیس کے گھر کو چارو طرف سے گھیر لیا اور ملزم کو گرفتار کر اپنے ساتھ لے گئی، ممبئی پولیس کی طرف سے نوجوان کو پکڑ لے جانے کی خبر سے علاقے میں ہلچل مچی ہے، پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے ساہنی نے بتایا کہ نوجوان نفیس کے اوپر ممبئی میں چھیڑھانی کا مقدمہ درج ہے.
جین پور کوتوالی علاقے کے دھورہرا گاؤں رہائشی نفیس (25) بیٹے یونس ممبئی میں کافی دنوں سے رہتا تھا، وہیں پر ایک لڑکی کی طرف سے 354 کا مقدمہ رجسٹرڈ کرایا گیا تھا، ممبئی پولیس اور ایس ٹی ایف نے پہلے نفیس کے گھر چھاپہ مارا گھر میں نہیں ملا، پوری معلومات ہونے پر سگڑی تحصیل کے پاس سے دن کے 1 بجے کے قریب پکڑ لیا اور اپنے ساتھ ممبئی لے کر چلی گئی.