اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اگلا نمبر آپ کا ہے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 13 July 2017

اگلا نمبر آپ کا ہے!


تحریر: محمد افسر علی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیکولر کے علمبردرار اور نام نہاد قاعدین کہاں ہیں؟
جو کل رتھ یاترا حملے کی مذمت کررہے تھے، آئے دن مسلمانوں کو قتل کیا جا رہا ہے مگر عید ملن کے ذریعہ مسلمانوں کا استحصال ہوتا ہے اور ہم خاموش رہتے ہیں اب عمر کا تقاضہ ہے کہ ایسے قاعدین مستعفی ہوجائیں اور دوسروں کو ذمہ داری سنبھالنے دیں.
رتھ یاترا کے بارے میں کوئی شک نہیں کہ یہ منظم سازش اور پلاننگ کے تحت ہوا ہے اور جی ایس ٹی، کسانوں کے مطالبات اور دیگر اہم مدعے سے ذہن پھیرنے کی ایک ناکام کوشش ہے مگر ہمارے اندر ایک کیڑا ہے جو کاٹتا ہے اور ہم مذمت و مخالفت کرنا شروع کردیتے ہیں.
ہریانہ کے ایک امام صاحب کے ساتھ چند غنڈے زبردستی کرتے ہیں، اور کفریہ الفاظ نہ کہنے پر ہاتھا پائی بھی کرتے ہیں-
 شکوہ ان سے نہیں ہے بلکہ ان لوگوں سے ہے جو اپنے امام کو چھوڑ کر منہ چھپاتے ہوئے وہاں سے اس طرح نکلتے ہیں گویا انہیں کچھ خبر ہی نہیں، اگر ہم ہی اپنے بھائیوں کا سہارا نہ بنیں گے تو پھر کون بنے گا؟
اللہ کے نبی نے تو کہا ہے کہ مسلمان ایک جسم کے مانند ہیں ہم کیسے مسلمان ہیں کہ اپنے بھائیوں کی مدد کرنے کے بجائے چھوڑ کر بھاگتے ہیں.
یہ تو ایک واقعہ ہے جس کی خبر ہم تک پہنچی ہے ورنہ کوئی ہفتہ اور مہینہ ایسا نہیں گذرتا جس میں اقلیت پر ظلم نہ ہوا ہو.
اگر ہم اپنے قاعدین پر تکیہ لگائے خاموش تماشہ دیکھتے رہے اور جمہوری انداز میں ظالم حکومت اور فرقہ پرست عناصر کے خلاف آواز بلند نہیں کی تو ہمارا نام و نشان مٹا دیاجائے گا.
                            ـــــــعـــــــ
نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندوستاں والو
تمہاری داستاں تک نہ ہوگی داستانوں میں