رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ـــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/جولائی 2017) عالمی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ شب محلہ آزاد نگر میں ایک خصوصی اجتماع پاک بسلسلہ سنگ بنیاد فیضان مدینہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہنامہ اشرفیہ کے چیف ایڈیٹر مولانا مبارک حسین مصباحی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اس فیضان مدینہ سے پورا علاقہ فیضیاب ہونے کے ساتھ ہی دور دراز تک مسلک اعلیٰ حضرت کا پیغام نشر ہوگا، جس سے پوری ملت اسلامیہ مستفیج ہوگی.
دعوت اسلامی کے مبلغین نے مبارکپور میں اس مرکز کی بنیاد رکھ کر گویا قوم کی بنیاد مضبوط کرنے کی ایک پہل کی ہے جس میں ہر محبان رسول کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے، تاکہ دعوت اسلامی کے مبلغین کا حوصلہ بلند رہے اور وہ یونہی دعوت و تبلیغ کے سا تھ ہی تعمیر و ترقی کے بھی بڑے بڑے کام کرتے رہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عاشق رسول مولانا الیاس قادری امیر دعوت اسلامی کوئی معمولی شخصیت نہیں ہیں بلکہ آج تو ان کا فیضان پوری دنیا میں جاری و ساری ہوگیا ہے.
مولانا مبارک حسین نے کہا کہ الجامعۃ الا شرفیہ کل بھی دعوت اسلا می کے ساتھ تھا ،آ ج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا، مبلغ دعوت اسلامی سید وثیق عطاری اناؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کو اپنے جینے کا انداز بدل کر دعوت اسلامی کے سانچے میں ڈھالنا پڑے گا تبھی ہماری دنیا و آخرت محفوظ رہ پائے گی.
ملبغ ابو طلحہ عطاری ٹانڈوی نے کہا کہ اولاد کے بگڑنے کا سبب ماں باپ خود ہوتے ہیں اگر اپنے بچوں کی خبر گیری کرنے کے سا تھ ہی انہیں صحیح و غلط کا درس دیتے رہیں تو پھر کیا مجال کوئی بچہ لہو و لعب کی دلدل میں پھنس جائے، انہو ں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی نسل کو غلط روی بچانے کے لئے اپنے گھروں میں لگنے والے گندے ٹی وی چینل کو ہٹا کر مدنی چینل لگا لیں ورنہ آپ کے بچے آپ کے ماتھے پر کلنک لگاتے رہیں گے جس کے ذمہ دار آپ خود ہو نگے، انہوں نے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی کہ مبارکپور میں یہ جو فیضان مدینہ بننے جا رہا ہے اس سے آپ اپنے بچوں کو منسلک کر دیں تاکہ دوسری طرف انہیں دیکھنے کا موقع ہی نہ مل سکے.
اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پا ک سے ہوا، نعت نبی اویس عطاری، ابوعبیدہ حسن عطاری، حیات محمد، قمر الہدیٰ اور قاری غیاث الدین نے پیش کی، اس موقع پر مولانا محمد محبوب عزیزی ،آفتابعطاری، حاجی قمر الحق، حاجی محمد جابر اور شادان رضوی عطاری وغیرہ خاص طور سے موجود تھے ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہمارا فیسبک پیج ضرور لائک کریں
http://www.facebook.com/inanews.in/