رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/جولائی 2017)جين پور تھانہ کوتوالی علاقے کے جین پور جامعة البنات محلہ رہائشی شنشاک عرف پنکج پاسی بیٹے شیام جی پاسی عمر 16 سال اتوار کی شام 04:00 بجے کے قریب بغیر بتائے گھر سے فرار ہو گیا وہیں گھر والوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ رات کو 10:30 بجے کے قریب جب اس کے موبائل پر فون کیا تو فون نہیں اٹھ رہا تھا اس کے بعد ہم لوگ یہاں وہاں اور رشتہ داروں کو بھی فون کیا اس کے بعد کچھ پتہ نہیں چلا گھر والوں کا کہنا ہے کہ رات تقریبا 01:20 پر اسی کے موبائل نمبر سے فون آیا کہ ہم جی آر پی پولیس اعظم گڑھ سے بول رہے ہیں بتایا کہ ایک لڑکے کی حالت نازک ہے اس سے ملا موبائل فون میں آپ کا نام اور نمبر تھا آپ لوگ فوری یہاں آ جائیں جب گھر والے وہاں پہنچے تو جی آر پی پولیس نے بتایا کہ یہ لڑکا ٹرین کی زد میں آنے سے اس کی موت ہو گئی ہیں شنشاک اپنے بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا، اس کی ماں تارا دیوی وہیں گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے.