رپورٹ: محمد عامر
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 18/جولائی 2017) صدارتی انتخابات کے لئے گہما گہمی دیکھنے کو ملی، ووٹ ڈالنے کے لئے ممبران اسمبلی کی قطار دیکھی گئی، اس دوران کچھ منفرد واقعہ بھی دیکھنے کو ملا، ووٹ ڈالنے کے لئے اسمبلی میں کچھ بیمار ممبر اسمبلی ایمبولینس سے پہنچے، ان میں بہوجن سماج پارٹی کے ممبر اسمبلی مختار انصاری بھی تھے، ٹانگ میں درد کی شکایت کے بعد مختار انصاری صبح ایمبولینس سے ودھان سبھا پہنچے، اس دوران ان کے ساتھ سیکورٹی کی بھاری بھرکم ٹیم بھی تھی.
انتخابات کو لے کر بی ایس پی کے مئو اسمبلی حلقہ کے ممبر اسمبلی مختار انصاری نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا، ہماری پارٹی اور ہم یو پی اے امیدوار میرا کمار کے ساتھ ہیں کیونکہ یہ نظریات کی لڑائی ہے اور ہم سب کھل کر میرا کمار کے ساتھ ہیں، انتخابات میں کراس ووٹنگ ہونے کے امکانات سے انہوں نے صاف انکار کیا، انصاری کے علاوہ ایمبولینس سے آنے والے بیمار ممبران اسمبلی کانپور دیہات کی سكندرا سیٹ کے بی جے پی ممبر اسمبلی متھرا پرساد پال، هريا بستی سے بی جے پی ممبر اسمبلی اجے سنگھ بھی شامل ہیں، ان میں سے پال اور سنگھ کو وہیل چیئر سے ووٹ ڈلوانے کے لیے تلک ہال لے جایا گیا.