رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ (آئی این اے نیوز 18/جولائی 2017)یہ ڈیزائن دار سی سی روڈ محلہ شاہ محمد پور سے محلہ پورہ دلہن کی ہے جو گذشتہ پانچ برس سے اہل محلہ اور دوسرے راہ گیروں کے لئے وبال جان بنا ہوا ہے، لیکن بار بار فریاد کرنے کے باوجود بھی نگر پالیکا انتطامیہ اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے کہ آج کل اس کو پوری توجہ املو نوادہ سریاں اور رسولپور پر ہے جو حال ہی میں گاؤں سبھا سے نکال کر نگر پالیکا میں شامل کیے گئے ہیں .
محلہ پورہ دلہن کے ماسٹر ابوہاشم، انیس اختر، ظفر اختر محمد اسماعیل ہوٹل والے، شاہنواز پہلوان، رئیس احمد پہلوان، طارق انور، ابوالجیش ،شکیب انور اور ضیاء حسن وغیرہ کا کہنا ہے پورہ دلہن اور شاہ محمد پور کی سرحد پر ایک پلیا کی تعمیر کے لئے پانچ برس قبل جے سی بی مشین سےباس روڈ کو توڑا گیا تھا لیکن بعد میں اس کی مرمت نہیں کی گئی جس کا نتیجہ یہ ہو ا کہ روڈ ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا اور اس کے ٹکڑے بکھرتے گئے اور آج حال یہ ہوا ہے کہ موٹر سائیکل اور آٹو رکشہ وغیرہ کا اس روڈ سے گزرنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ اہل محلہ کو مبارکپور قصبہ کے اندر آنے جانے کا یہی ایک راستہ ہے مزکورہ افراد نے چیئرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ اب بھی وقت ہے کہ گھر کا آنگن صحیح کرلیں ورنہ دوسرے کے آنگن میں پناہ نہیں مل سکتی ۔