اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور: جوڑا سانپ میں سے ایک کو مار گرایا، پھر دوسرے سانپ نے لیا بدلہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 18 July 2017

مبارکپور: جوڑا سانپ میں سے ایک کو مار گرایا، پھر دوسرے سانپ نے لیا بدلہ!


رپورٹ: سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/جولائی 2017) کہانی پڑھنے اور سچے واقعات کی شکل میں سننے کو اکثر ملتا رہا ہے کہ سانپ کے جوڑوں میں سے کسی ایک کو مارنے والے کو دوسرا سانپ چھوڑتا نہیں، موت کی نیند سلا ہی دیتا ہے، ایسا ہی ایک واقعہ مبارکپور کے نراؤ گاؤں میں دیکھنے کو ملا.
واقعہ کے مطابق نراؤ گاؤں رہائشی بركھو چوہان کی 19 سالہ بیٹی سنیتا اپنی ماں کے ساتھ دھان کی نرسری اکھاڑ رہی تھی، اسی درمیان اگلے کھیت میں گیہون سانپ کے جوڑے بادبانی کر رہے تھے، سنیتا نے ایک سانپ کو مار دیا جبکہ دوسرا بھاگ گیا، سنیتا اور اس کی ماں دھان کی نرسری کا بوجھ بنا کھیت میں چھوڑ چلی گئی، اگلے دن اتوار کی صبح جب سنیتا نرسری کا بوجھ لینے آئی تو بوجھ اٹھاتے ہی بوجھ میں پہلے سے بیٹھے سانپ نے اسے ڈس لیا.
آناً فاناً لواحقین اسے بلیا ضلع کے اموا کی ستتی مائی پر لے گئے، یہاں جھاڑ پھونک اور علاج کے بعد اتوار کی شام گھر لوٹ آئی اور وہ ٹھیک ہو گئی.