رپورٹ: محمد عـابد انصـاری کمــراواں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 31/جولائی 2017) راشٹریہ علماء کونسل کی میٹنگ کل مندیل کھنڈ میں سابق چیئرمین مجیب الرحمٰن کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں مجیب الرحمٰن نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہم سب کو اکٹھا اور متحد ہونے کی ضرورت ہے.
اس دوران پارٹی کے مندیل کھنڈ پربھاری مبارک خان نے کہا کہ مظلوموں اور کمزور لوگوں کے ساتھ ہے، راشٹریہ علماء کونسل ایک ایسی پارٹی ہے جس کی بنیاد ہی نا انصافی اور مظلوموں کے خلاف رکھی گئی ہے اور آخری دم تک اسی کے خلاف لڑتی رہے گی، اس میں کوئی ذات پات یا برادری، سماج کی کوئی قید نہیں ہے بلکہ صرف اور صرف نا انصافی اور مظلوموں کی مددگار ہے، خواہ وہ مظلوم کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتا ہو.
رام سنگھ راجپوت نے کہا کہ آج دیش میں جو برادری اور سماج کے نام پر قتل اور نا انصافی ہو رہے ہے ہم سب کو اس کے خلاف ایک بینر تلے آنے کی ضرورت ہے تب جاکر ہمیں انصاف مل پائے گا، اس کے علاوہ بھی درجنوں لوگوں نے اپنی بات پارٹی کارکنان و عوام کے ساتھ رکھی.
اس میٹنگ میں شوق چاند پوری، گلزار انصاری، نعیم، رجن، انوپ، سلمان، اقبال الحق، عبداللطیف بابو جی، سنجے، شاہ رخ، عامر سمیت سیکڑوں لوگ موجود رہے.