رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/جولائی 2017) بلریاگنج تھانہ علاقہ کے بندول گاؤں کے روڈ کی حالت خستہ ہو چکی ہے بارش میں لوگوں کا چلنا دوبھر ہو رہا ہے، گاؤں کے سلیم بھائی کی چکی بندول سے لیکر سبھاش یادو ماسٹر جی کے گھر دیوا بندول تک تقریباً ایک کلو میٹر تک کا روڈ خراب ہو چکا ہے اور اس سلسلے میں گاؤں کے نصف درجن لوگوں نے گوپال پور کے رکن اسمبلی جناب نفیس احمد اعظمی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پریشانی کو عوام سے جلد دور کی جائے.
واضح ہو کہ بلریاگنج علاقہ کا بندول گاؤں سابق ممبر پارلیمنٹ جناب اکبر احمد ڈمپی صاحب اور سابق سکچھا منتری و گوپال پور کے سابق رکن اسمبلی جناب وسیم احمد صاحب کا آبائی گاؤں بھی ہے.