رپورٹ: ابوسعـید اعظـمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/جولائی 2017)دیدار گنج روڈ ریلوے اسٹیشن پر انٹر لاکنگ کا کام ہونے کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ نے اعظم گڑھ ضلع سے گزرنے والی سبھی ٹرینوں کے روٹ اور وقت میں تبدیلی کی ہے۔
اطلاع کے مطابق 10 جولائی سے 13 جولائی تک دیدار گنج روڈ ریلوے اسٹیشن پر انٹرلاکنگ کا کام ہونے کی وجہ سے کیفیات کو دو گھنٹے دس منٹ کی دیری سے اعظم گڑھ سے روانہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ سابرمتی ایکسپریس اور سواری گاڑیوں کے روٹ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔
اسٹیشن ماسٹر برجیندر سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو ہونے والی اس پریشانی پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔