رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
دہلی (آئی این اے نیوز 11/اگست 2017) دفعہ 341 سے مذہبی پابندی ہٹانے کی مانگ کو لے کر راشٹریہ علماء کونسل نے دہلی کے جنتر منتر سمیت ملک کے کئی صوبوں اور اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے اور میمورنڈم دیا۔
دہلی کے جنتر منتر پر راشٹریہ علماء کونسل کے صدر مولانا عامر رشادی مدنی نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پورے ملک میں تحریک کا آغاز کریں گے اور ہماری یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک دفعہ 341 پر مذہبی پابندی کو ہٹا نہیں لیا جاتا۔
واضح رہے کہ 10 اگست 1950 میں آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے دفعہ 341 میں مذہبی پابندی لگا کر دلت اور مسلم کو ریزرویشن سے محروم کر دیا تھا جس کے لئےراشٹریہ علماء کونسل نے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی 10 اگست کو ناانصافی دن کے طور پر منایا ہے۔
یہ مظاہرہ مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، تمل ناڈو اور دہلی کے علاوہ اتر پردیش کے اعظم گڑھ، جونپور، علی گڑھ، بلیا، الہ آباد، پرتاپ گڑھ، کانپور، گورکھپور، کشی نگر، دیوریا، مہراج گنج، بہرائچ، بلرام پور، مرادآباد، بجنور، لکھنؤ، بریلی، بنارس، غازی پور، بارہ بنکی، فیض آباد، امبیڈكر نگر اور اس کے علاوہ کئی اضلاع میں میں بھی ہوئے۔