اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ٹوٹے ہوئے بجلی کا تار ہٹانے گئے 19 سالہ نہال کی کرنٹ لگنے سے موت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 1 August 2017

ٹوٹے ہوئے بجلی کا تار ہٹانے گئے 19 سالہ نہال کی کرنٹ لگنے سے موت!


رپورٹ: ســلـمان اعــظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جہانا گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 1/ اگست 2017)جہانا گنج تھانہ حلقہ کے خداد پور گاؤں میں کل صبح ٹوٹے ہوئے بجلی کے تار کو ہٹانے گئے نہال ابن منصور خان عمر 19 کی بجلی کا کرنٹ لگنے  سے موت ہوگئی ہے "انــا للہ وانــا الیہ راجــعون"
 واضح رہے کہ نہال جب بجلی کا تار ہٹا رہا تھا اسوقت بجلی نہیں تھی بجلی کے اچانک آنے سے نہال بجلی کے لپیٹ میں آگیا، موقع پر لوگوں نے  نہال کو لائف لائن لے جاتے وقت راستے ہی میں دم توڑ دیا، جسکے بعد اہل خانہ کے لوگ  میت کو  واپس لیکر گھر پہنچے.
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین، اور گھر والوں کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمیــن.