اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سابقہ روایات کے مطابق علاوہ ممنوعہ جانوروں کے بڑے اور چھوٹے دونوں جانوروں کی قربانی ہونی چاہئے: جمعیة علماء اعظم گڈھ یونٹ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 14 August 2017

سابقہ روایات کے مطابق علاوہ ممنوعہ جانوروں کے بڑے اور چھوٹے دونوں جانوروں کی قربانی ہونی چاہئے: جمعیة علماء اعظم گڈھ یونٹ


رپورٹ: محمد انظر اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 14/اگست 2017) جمعیة علماء اعظم گڈھ کی ایک اہم میٹنگ آج بروز دوشنبہ جامع مسجد شہر اعظم گڈھ میں منعقد ہوئی، جس میں حالات کے پیش نظر گفتگو ہوئی، خاص طور سے قربانی جیسے اہم مسئلے کے حل کے لئے غور کیا گیا جیسے اعظم گڈھ شہر میں بند مذبح کو کم سے کم تین دن کے لئے بحال کرکے چالو کیا جائے اور بڑے جانوروں کی قربانیوں میں جو دقت پیش آرہی ہے اس کو ختم کیا جائے.
 میٹنگ کے بعد جمعیة کا ایک وفد نائب صدر حضرت مولانا مفتی اشفاق احمد اعظمی کی قیادت میں جس میں مولانا شاھد القاسمی، حافظ ارشاد احمد، مفتی یاسر صاحب، ڈاکٹر ارشد صاحب، مولانا انیس احمد اصلاحی، مولانا ابو الخیر صاحب، مولانا فیصل قاسمی، ڈاکٹر شمشاد صاحب اور دیگر ذمہ داران نے اعظم ضلع ڈی ایم کو ایک میمورنڈم سونپا، جس میں قربانی کے سلسلے میں آنے والے تمام مسائل کو جلد از جلد دور کرنے کی مانگ کی گئی ہے، ڈی ایم سے ملاقات کے بعد مفتی اشفاق احمد اعظمی نے کہا کہ انشاءاللہ ہمیں امید ہے کی اعظم گڈھ ضلع کے افسران ہماری باتوں پر دھیان دینگے اور جس مسئلے کو لیکر جمعیة نے اپنا میمورنڈم سونپا ہے اس پر جلد ہی عمل کرینگے جبکہ ڈی ایم نے وفد کے لوگوں سے امید جتائی کی جلد ہی آپ لوگوں کی باتوں کو پورا کیا جائے گا اور پر امن طریقے سے قربانی جیسے اہم تہوار کو سابقہ روایات کی طرح کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی.