اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: گورکھپور میڈیکل کالج سانحہ کو لیکر سنجر پور میں کینڈل مارچ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 14 August 2017

گورکھپور میڈیکل کالج سانحہ کو لیکر سنجر پور میں کینڈل مارچ!


رپورٹ: اثمر اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سنجر پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 14/اگست 2017) بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومت کی طرف سے بے روزگاری، تعلیم، مہنائی اور غنڈہ گردی جیسے اہم مدعیٰ سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے ایک سازش کے تحت گورکھپور میڈیکل کالج میں معصوم بچوں کے بے رحمی سے قتل عام کرایا گیا اس قتل عام کے خلاف میں سماجی کارکن ابھیشیک یادو اور رحمت اللہ سنجری کی قیادت میں سنجر پور اعظم گڑھ میں کینڈل مارچ نکالا گیا.
رحمت اللہ سنجری نے کینڈل مارچ کے دوران کہا کہ جب سے بی جے پی حکومت ریاست میں آئی ہے خاص طور سے ریاست میں غنڈہ گردی، رشوت خوری اور ظلم نا انصافی عوام کے ساتھ آئے دن ہورہی ہے ہمیں اس کی خلاف انسانیت کے تئیں اتحاد ہونے کی ضرورت ہے.
اس کنڈل مارچ میں علاقہ کے سماجی کارکنان سمیت سیکڑوں افراد نے مل کر یوگی سرکار کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا.