اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے کشن گنج کے ایم پی مولانا اسرارالحق قاسمی نے ملاقات کر سیلاب متاثرین کی راحت کے کاموں میں لاپرواہی پر سخت احتجاج کیا اور فوری بازآبادکاری کا مطالبہ کیا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 23 August 2017

وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے کشن گنج کے ایم پی مولانا اسرارالحق قاسمی نے ملاقات کر سیلاب متاثرین کی راحت کے کاموں میں لاپرواہی پر سخت احتجاج کیا اور فوری بازآبادکاری کا مطالبہ کیا!


رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کشن گنج/بہار(آئی این اے نیوز 23/اگست 2017) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج کشن گنج کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر کے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور راحت و امداد کے کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر علاقے کے ایم پی مولانا اسرارالحق قاسمی نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے کشن گنج و سیمانچل میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے متعلق خود سے کئے ہوئے سروے رپورٹ پیش کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے مابین راحت رسانی و ریلیف کے کاموں میں کی جانے والی ٹال مٹول پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ تمام سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کے لئے فوڈپیکٹ تقسیم کرنے کا فوری انتظام کیا جائے، اس کے علاوہ مولانا قاسمی نے وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم سونپ کر کشن گنج کے سیلاب متاثرین کی فوری بازآبادکاری کامطالبہ کیا ہے۔
مولانا نے بہارحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب کا پانی کم ہونے کے بعد تمام متاثرہ علاقوں میں تیزی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں، ان بیماریوں سے لوگوں کو بچانے کے لئے تمام علاقوں میں مفت طبی کیمپ لگایا جائے، سیلاب سے تباہ ہونے والی فصلوں کا معاوضہ دینے کے ساتھ حکومت کسانوں کا قرضہ معاف کرے، سیلاب میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے ورثاء کو معقول معاوضہ دیا جائے، اسی طرح جن لوگوں کے جانور بہہ کر ہلاک ہوگئے ہیں انہیں بھی معاوضہ دیاجائے، چوں کہ اس بھیانک سیلاب میں لوگوں کا غلہ اور کھانے پینے کی تمام چیزیں، چاول، دال، آٹا، گیہوں وغیرہ برباد ہوگئے ہیں، مولانا نے کہا کہ لاکھوں لوگ جو بےگھر ہوگئے کھلے آسمان کے نیچے وہ دانے دانے کے محتاج ہیں، انہوں نے کہا کہ نتیش بابو آپ ہوائی دورے سے لوگوں کے تڑپ اور درد کا اندازہ نہیں کرسکتے، مولانا قاسمی نے کہا کہ میں رات متاثہ علاقوں کا دورہ کرکے جو درد سمیٹا ہے میری نیند اڑ گئی ہے لہذا میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ مرنے والے کے ورثاء کو  4لاکھ اور تمام سیلاب متاثرین کو کم ازکم تین ماہ تک مفت اناج دیا جائے، تمام سیلاب متاثرین کو پی آر کے طور پر تین تین لاکھ روپے دیے جائیں تاکہ وہ دوبارہ اپنی زندگی معمول پر لانے کے لئے جد و جہد کرسکیں، ضلع کی لائف لائن کہی جانے والی کشن گنج، بہادرگنج سڑک پر بلاک چوک کے نزدیک بیلی بریج بنواکر جلد ازجلد آمد و رفت اور نقل و حمل کا سلسلہ شروع کروایا جائے، اور کشن گنج ضلع کے علاوہ بالخصوص پورنیہ کے امور، بیسہ اور ڈگروا کے افسران کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سخت ہدایت کی جائے ۔