اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور: کانشی رام کالونی میں غیرقانونی طور پر رہ رہے لوگوں سے سی او صدر محمد اکمل خان اور اے ڈی ایم انتظامیہ فورس کے ساتھ خالی کرایا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 5 August 2017

مبارکپور: کانشی رام کالونی میں غیرقانونی طور پر رہ رہے لوگوں سے سی او صدر محمد اکمل خان اور اے ڈی ایم انتظامیہ فورس کے ساتھ خالی کرایا!


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/اگست 2017) 19کروڑ کی لاگت سے تعمیر كانشی رام کالونی گجہڑا میں تیار غیر قانونی طریقے سے رہ رہے لوگوں سے آج سی او صدر محمد اکمل خان کے آنے پر ان کے ہدایت پر ایگزیکٹیو افسر پولیس کے تعاون پر خالی كروایا.
 واضح ہو کہ مبارکپور علاقے کے گجہڑا میں غریبوں کے لئے بی ایس پی میں کانشی رام رہائش کالونی کے لئے وزرڈ فنڈ سے کام ہوا ہی تھا کہ بی ایس پی حکومت چلی گئی، اسكے بعد ایس پی حکومت میں 2014 میں بن کر تیار ہوا، لیكن انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک غریبوں و محتاجوں کو نہیں ديا گیا، جس میں مختلف 38 خاندان کے لوگ غلط طریقے سے مذکورہ کالونی میں قبضہ کرکے رہنے لگے، اس کی شکایت گاؤں والے وقتاً فوقتاً ضلع انتظامیہ کو دیتے رہے، اسی کو دیکھتے ہوئے آج دن میں سی او صدر محمد اکمل خان کے سامنے لوگوں کو وہاں سے خالی کرانے کی ہدایت دی، جس پر فوری ایگزیکٹیو افسر پرتیبھا سنگھ موقع پر جا کر مذکورہ کالونی سے لوگوں کو خالی کرایا، ایگزیکٹیو آفیسر اور مبارکپور چوکی انچارج ٹاؤن کوشل پاٹھک اور جے ای ابھیشیک ورما موقع پر پہنچے، جہاں درجن بھر لوگوں کو کالونی میں غلط طریقہ سے رہتے ہوئے پایا، جنہیں فوری خالی کرنے کو کہا گیا جس پر وہاں ہلچل مچ گئی، کچھ ہی دیر میں لوگ کالونی خالی کر نکل گئے.
سی او صدر محمد اکمل خاں نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے آکر رہنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی.