اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: وندے ماترم گانے کیلئے کر رہے تھے زبردستی، مجلس نگر سیوک نے کردی مائک سے پٹائی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 20 August 2017

وندے ماترم گانے کیلئے کر رہے تھے زبردستی، مجلس نگر سیوک نے کردی مائک سے پٹائی!



رپورٹ: شہاب الدین
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
اورنگ آباد(آئی این اےنیوز 20/اگست2017) معاملہ اورنگ آباد کے میونسپل کا ہے، جہاں بی جے پی اور شیوسینا کے نگر سیوک وندے ماترم گانے کو لیکر مجلس کے دو ممبران سے بھڑ گئے۔ کل ہوئے میونسپل میٹنگ میں مجلس نگر سیوک ثمینہ شیخ نے سبھی نگرسیوکوں کی حمایت سے پارٹی کی طرف سے ایک تجویز پیش کی کی ہم وندے ماترم گانا پڑھے جاتے وقت ہمیشہ باہر چلے جائیں گے، یا پھر وندے ماترم گانا کے بعد سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا گیت گایا جائے، لیکن میئر نے یہ پیشکش لینے سے انکار کر دیا اور وندےماترم گانا شروع کر دیا جس کے خلاف مجلس رکن سید متین وندےماترم گائے جانے پر کھڑے نہیں ہوئے، گیت ختم ہونے تک اپنی جگہ پر بیٹھے رہے جس کے بعد چراغ پا ہوئے شیو سینا اور بی جے پی کے نگر سیوکوں میں سے کسی نے برا بھلا کہہ دیا، اور مائک کھینچ کر مارنا چاہا، مگر غصائے مجلس نگر سیوک ظفر بلڈر نے اپنے آگے اسٹیج پر لگے مائیک کو کھینچ کر شیو سینا نگر سیوک کو پیٹنا شروع کر دیا۔
معاملہ اتنا زیادہ ہوا طول ہوا کہ دونوں جماعتوں کے ارکانوں نےشدید احتجاج کیا، بی جے پی اور شیوسینا نے الزام لگایا ہے کہ وندے ماترم کے دوران مجلس کے رکن اپنی جگہ پر بیٹھے رہے، جبکہ انہیں کھڑا ہونا چاہیئے تھا اور پہلے مجلس نگر سیوکوں نے ہی مارپیٹ کی. پورے معاملے کو دیکھتے ہوئے میئر نے مجلس کے نگر سیوک ظفر بلڈر، سید متین اور ثمینہ شیخ کو ایک دن کے لیے معطل کر دیا، وہیں مجلس نے الزام لگایا ہے کہ پہلے مائک سے حملہ بی جے پی کی طرف سے کیا گیاتھا جسکا جواب دیا گیا ہے۔اس سے پہلے مجلس کے سربراہ اور رہنما اسد الدین اویسی بھی زبردستی وندے ماترم گانے کی مخالفت کر چکے ہیں. اویسی کا کہنا ہے کہ زبردستی وندے ماترم گوانا آئین کے خلاف ہے.
واضح رہے کہ وندے ماترم کو لیکر کچھ دن پہلے ممبئی میں مجلس کے ایم ایل اے وارث پٹھان اور بی جے پی لیڈر کے درمیان تو تو میں میں  بھی ہوچکی ہے۔