اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: تحصیل علم کے لیے عمر کی قید نہیں، حوصلہ جوان رکھئے: مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 20 August 2017

تحصیل علم کے لیے عمر کی قید نہیں، حوصلہ جوان رکھئے: مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی



رپورٹ: وسیم شیخ
ــــــــــــــــــــــــــــــ
منگلور(آئی این اے نیوز 20/اگست 2017) ایم، ای، ایم پبلک اسکول منگلور میں آج حکومتی اسکیم نئی منزل کا آغاز ہوا جس میں مولانا تنویر صدیقی ترجمان آل انڈیا مجلس صدائے حق اور مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی نائب صدر آف یوتھ فرنٹ راشٹریہ علماء کونسل بطور خصوصی مہمان مدعو کیے گئے۔ رسم آغاز کے بعد مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی نے تحصیل علم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، انسان ہر عمر میں علم حاصل کر سکتا ہے اور علوم و کمالات کے میدان میں اپنا لوہا منوا سکتا ہے، انہوں نے شیخ سعدی ؒ کی مثال پیش کی کہ انہوں نے چالیس برس کی عمر میں علم حاصل کرنا شروع کیا اور وقت کے مایہ ناز عالم ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہماری ترقی و فلاح کے لیے کوشاں رہتی ہے ؛لیکن ہم لوگ اپنی بے توجہی کے سبب نہ خود ترقی حاصل کر پاتے ہیں اور نہ ملک کی ترقی کا ذریعہ بنتے ہیں۔ مولانا تنویر صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’نئی منزل‘‘ حکومت کی جانب سے تعلیم بالغاں کے لیے چلائی گئی ایک اسکیم ہے جس سے ہمیں فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ علم حاصل کرکے ہی انسان ترقی کے منازل طے کر سکتا ہے اس کے بغیر ترقی کا تصور بیکار ہے۔ سینٹر انچارج محمد افتخار نے طلبہ کے سامنے اسکیم کا تعارف پیش کیا اور محنت و لگن کے ساتھ پڑھنے ا ور مسلسل حاضری کی ہدایت دی۔ اسکول کے مینیجر ماسٹر غیور کے بھائی عبد اللہ نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر موجود عبدالرحمن، محمد رئیس، محمد عارف، حافظ محمد منصور، شمع پروین وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔