رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بٹراڈی/شاملی(آئی این اے نیوز 23/اگست 2017) صدر مجلسِ احرار ضلع پانی پت(ھریانہ) آج اپنی رھائش گاہ پر اپنی والدہ کے حالات جاننے کیلیے تشریف لائے تھے، تو انھوں میڈیا کو مخاطب کرتے ھوئے کہا کہ تین طلاق سے متعلق عدالت کا جو فیصلہ آیا ہے، وہ قابل غور ہے اور قابل تشویش ہے، اگر یہی حالات رہے تو آہستہ آہستہ حکومت دیگر شرعی احکام میں دخل اندازی شروع کردے گی، جب کہ ایک مسلمان کیلئے سب سے بڑا قانون وہ خدائی قانون ہے ھم اس فیصلہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں.
حکومت اور عدالت عدلیہ کو یہ بات دو ٹوک کہہ دینا چاہتے ہیں کہ مسلم پرسنل لاء میں ذرا برابر بھی دخل اندازی برداشت نہیں ہوگی، باقی ہم دارالعلوم دیوبند اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ ہیں جیسے وہ حکم جاری کریں گے ہم ان کے حکم کی تعمیل کریں گے.