رپورٹ: محمد انظر اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 3/اگست 2017) انجمن نادیةالاتحاد طلبہ ضلع اعظم گڈھ دار العلوم دیوبند کی انتخابی میٹنگ کل دیر رات منعقد ہوئی، جس میں تحفظ کمیٹی کے اعلان کے مطابق تمام جدید اور قدیم طلبہ نے شرکت کی، محمد اظفر اعظمی نے میٹنگ کی کاروائی کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے صدر کا انتخاب کرایا، جس میں محمد خالد اعظمی مدار پور کو صدر منتخب کیا گیا، جبکہ ناظم انجمن آس محمد اعظمی الحق المبين (عربی ماہانہ) ایڈیٹر شمش عالم اعظمی پاسبان (اردو ماہانہ) خورشید عالم اور اعظمی لائبریری بیاد گار علامہ شبلی نعمانی کے ناظم ابومعاذ دونوی کو منتخب کیا گیا.
انجمن کے اختتام پر عاصم کمال اعظمی کا الوداعی خطاب بھی ہوا انجمن نادیةالاتحاد کے سابق صدر محمد انظر اعظمی نے صدر اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انجمن کا مقصد تعلیم کیساتھ اپنی صلاحیت کو صحافت و خطابت کے میدان میں پروان چڑھانا ہے، اور الحمدللہ انجمن نادیةالاتحاد اسی کی ایک کڑی ہے جس میں طلبہ پورے سال ہر جمعرات کو شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں، اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ اس انجمن کو اس سے جڑے تمام طلبہ کو مزید ترقیات سے نوازے آمین.