رپورٹ: ســلمـــان دھلوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 6/اگست 2017) آج اتوار کی صبح تقریباً 04:00 بجے ﺍﺗﺮ ﭘﺮﺩﯾﺶ اے ٹی ایس ﻧﮯ مظفر نگر اور دیوبند میں چھاپہ ماری کرتے ہوئے چار طالب علم کو گرفتار کرلیا، مظفر نگر میں گرفتار ہونے والے عبداللہ نامی بنگلہ دیشی کی نشاندہی پر دارالعلوم وقف دیوبند کے پیچھے واقع اقراء منزل سے مزید تین طالب علموں کو گرفتار کیا گیا.
واضح ہو کہ ان چاروں کو بنگلہ دیش میں سرگرم انتہا پسند تنظیم 'انصار اللہ بنگلہ ٹیم' گروپ کے ساتھ منسلک ہونے کے شک میں گرفتار کیا گیا ہے، ان میں سے ایک کی شناخت عبداللہ بنگلہ دیشی کے نام سے کی گئی ہے جو کہ 2011 سے دیوبند میں قیام پذیر تھا بعد میں مظفر نگر کے کسی علاقہ میں رہائش پذیر تھا، جبکہ دیوبند سے گرفتار کسی شخص کی ابھی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، اس چھاپہ ماری سے دیوبند کے طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے مرکزی خفیہ ایجنسی بھی بڑی تعداد میں جگہ جگہ اپنا پڑاؤ ڈالے ہوئے ہے.