اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ بیت العلوم جعفر آباد دھلی میں میٹنگ کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 6 August 2017

جامعہ بیت العلوم جعفر آباد دھلی میں میٹنگ کا انعقاد!


رپورٹ: جاویـــد صــدیـقی قـاسـمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نئی دلی(آئی این اے نیوز 6/اگست2017) جمعیت علماء ہند کی جانب سے 13 اگست 2017 بروز اتوار صبح 10 بجے سے جنتر منتر نئی دلی میں ہونے جارہے امن مارچ کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ جامعہ عربیہ بیت العلوم جعفر آباد دھلی میں زیرِ صدارت قاری عبدالغفار صاحب مہتمم جامعہ عربیہ بیت العلوم جعفر آباد دھلی منعقد ہوئی، جس میں مولانا جاوید صدیقی قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء دھلی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شر پسند عناصر ملک کے تانے بانے کو توڑ ڈالنا چاہتے ہیں صدیوں سے باشندگان وطن چاہے جس سماج مذہب کے ماننے والے ہوں ساتھ ساتھ رہتے آئے ہیں، کچھ لوگ مذہبی نفرت و تعصب پھیلا کر  سیاسی مفادات بٹورنا چاہتے ہیں.
مفتی عبدالواحد قاسمی امام و خطیب واحد مسجد شاستری پارک نے کہا کہ جانوروں کو لانے لے جانے کے نام پر قاتلانہ حملے، جان سے مار ڈانے کے واقعات، آتے جاتے ہوئے ٹرینوں بسوں میں مسلمانوں پر ہو رھے جگہ جگہ حملے جن سے مسلمان ہی نہیں بلکہ ملک کی اکثریت سخت بے چین ہیں، ظاہر ھے ماحول خراب کرنے والے ملک کے دشمن ہیں.
مولانا ضیاء اللہ قاسمی جمعیت بلڈنگ بلی ماران نے حاضرین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  " امن مارچ" کو کامیاب بنانے کے لئے دل و جان سے لگ جائیں، قاری عبدالغفار  مہتمم جامعہ عربیہ بیت العلوم جعفر آباد دھلی نے اس موقع پر کہا جمعیت علماء ہند نے ہمیشہ ہر وقت ہر موقع ملک و ملت کی رہبری کرتے ہوئے سب سے زیادہ اپنی خدمات پیش کی ہیں ھم دعا کرتے ہیں یہ احتجاج پوری طرح کامیاب ہو آمین.
شرکاء میٹنگ میں مولانا حسین احمد قاسمی  مھتمم مدرسہ دارالعلوم رحمانی شاستری پارک، بھائی شوکت، مولانا محمود امینی، مولانا جمشید قاسمی، مولانا احمد، ماسٹر جی، بھائی انور میاں، قابل ذکر ہیں جبکہ ذمہ داران دانشوران اور طلباء کی خاصی تعداد موجود تھی ، آخر میں قاری عبدالغفار  مہتمم جامعہ عربیہ بیت العلوم جعفر آباد نے دعاء کرا کر میٹنگ کا اختتام کیا.