اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جناب شمیم احمد شمیم عرف کینیڈی بلرياگنج کی طبیعت ناساز!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 3 August 2017

جناب شمیم احمد شمیم عرف کینیڈی بلرياگنج کی طبیعت ناساز!


رپورٹ: علی اشہد اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/اگست 2017) بلریاگنج کے  ہر دل عزیز شاعر شمیم احمد شمیم اپنے ہوٹل پر بریانی تیار کر رہے تھے، اسی دوران ڈیگ سے گرم پانی گراتے وقت پیر پھسل گیا اور کھولتا ہوا پانی کافی مقدار میں ان کے اوپر گر گیا، جس کی وجہ سے بدن پر جگہ جگہ چھالے پڑ گئے ہیں، حکیم محمد ایوب ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں.
 آپ سبھی دوستوں سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالٰی سے انہی‍ں صحتیاب کرے آمین.
واضح ہو کہ شمیم احمد شمیم ایک شاعر کے ساتھ ساتھ راشٹریہ علماء کونسل کے کارکن بھی ہیں.