اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حج یاتریوں کی حفاظت سرکار کی اہم ذمہ داری: مولانا محمد یحیٰ کریمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 4 August 2017

حج یاتریوں کی حفاظت سرکار کی اہم ذمہ داری: مولانا محمد یحیٰ کریمی


رپورٹ: محمد ساجـــد کریـــمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نوح/میـوات(آئی این اے نیوز 4/اگســت 2017) ضلع نوح اور پلول کے حاجیوں کی روانگی سفر حج 7/4  اگست کو شروع ہو رہی ہے، موجودگی مشکل حالات میں ان ضلعوں کے حجاج کرام کو این سی آر کے علاقے سے گزرتے وقت سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی اہم ترین ذمہ داری ہے-
 اسی کی یاد دہانی کے لئے جمعیة علماء ہریانہ پنجاب و ہماچل وچندی گڑھ کے ایک وفد نے  ڈی سی میوات نوح جناب منی رام شرما اور ایس پی میوات نوح نازنین سے ملاقات کی۔
  ان کو بتایا کہ کچھ دنوں پہلے پانی پت ضلع کے حج زائرین کے اوپر جان لیوا حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے حجاج کرام حفاظتی انتظامات کو لے کر تشویش میں مبتلا ہیں۔
اس مانگ کے ساتھ ساتھ میمورنڈم میں چند اور مسائل کو بھی شامل کیا جیسے  ڈرائیونگ لائسنس کا مسئلہ کیوں کہ میوات کے ناخواندہ لوگ ڈرائیونگ کے ذریعہ ہی اپنے اہل خانہ کا خرچہ چلاتے ہیں او یہ ہی ان کا ذریعہ معاش ہوتا ہے، میمورنڈم میں مانگ کی گئی کہ  ضلع کے سبھی شھروں کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے قصبوں میں آفس قائم کر کے نوجوانوں کو سہولت کے ساتھ لائسنس فراہم کیے جائیں۔
 ڈی سی صاحب نے جمعیة علماء ہریانہ پنجاب و چندی گڑھ کے وفد کو بھروسہ دلایا ہے کہ یہ تمام مانگیں جلد ہی پوری کی جائیں گی۔