اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: راشٹریہ علماء کونسل جونپور نے ضلع افسر کو خراب سڑکوں کی مرمت کرنے کے لیے میمورنڈم سونپا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 4 August 2017

راشٹریہ علماء کونسل جونپور نے ضلع افسر کو خراب سڑکوں کی مرمت کرنے کے لیے میمورنڈم سونپا!



رپورٹ: مـحمــد عـابــد کمــراواں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جونپور(آئی این اے نیوز 4/اگست 2017) راسٹریہ علماء کونسل کی ضلع یونٹ نےصدر علماء کونسل جونپور انصار احمد کی قیادت میں ضلع افسر جونپور کو شہر کی سڑکوں کے سلسلے میں جو بالکل خراب و جرجر ہے انصار احمد نے میمورنڈم کے ذریعے شہر کے اردو بازار سے لیکر گھگا چوراہے تک اور جو محمد حسن ڈگری کالج جونپور تک سڑک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے اس سے بھی واقف کرایا اور کہا گیا کہ اسکو جلد سے جلد بنوایا جائے کیونکہ برسات کی وجہ سے پانی کے رک جانے کی وجہ سے سٹرک کی حالت اور بد سے بدتر ہوجاتی ہے جس سے ڈگری کالج میں آنے والی لڑکیوں کو کیچڑوں میں سے آنا جانا پڑتا ہے اور آنے جانے والے لوگوں کو بہت پریشانی ہوتی ہے.
 میمورینڈم یہ بھی کہا گیا ہے کہ گرام سرائے خواجہ سے لیکر گورینی تک کی سڑک کا بھی یہ حال ہے اسکو بھی جلد سے جلد بنوانے کی مانگ علماء کونسل جونپور کی طرف سے کی گئی ہے ۔
اس موقع پر نگر صدر محمد شاہد، ضلع جنرل سکریٹری مسعود صدیقی، نوشاد احمد، شاہ نواز احمد ضلع ترجمان نریندر سنگھ وغیرہ خاص طور سے موجود رہے