رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/اگسـت2017) بلریاگنج تھانہ علاقہ کے شہاب الدین پور گاؤں میں آج صبح پولیس نے چھاپہ ماری کر ایک شخص کے گھر سے ایک کنٹل گوشت سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے، ان کے پاس سے ترازو سمیت اوزار بھی برآمد کیا ہے، گوشت کا نمونہ لیکر پولیس نے جانچ کیلئے بھیج کر تینوں کے خلاف رپورٹ درج کر لی ہے.
سی او سگڑی سودھاکر سنگھ کے مطابق گرفتار افراد میں اعجاز عرف پپو بیٹے نیاز شہاب الدین پور تھانہ بلریاگنج، محسن عرف بڑھکو اور سرفراز بلریاگنج قصبہ کے رہنے والے ہیں.
موصولہ خبر کے مطابق یہ تینوں جمعہ کی صبح اعجاز کے گھر میں گوشت کی سپلائی کرنے کیلئے پیکنگ کر رہے تھے، مخبر کی خبر مے مطابق پولیس نے چھاپہ مار کر رنگے ہاتھ گرفتار کر لیا، ان کے پاس سے اوزر اور ترازو سمیت ایک کنٹل گوشت برآمد کیا ہے، جس میں سے گوشت کا نمونہ لیکر جانچ کیلئے بھیجا گیا، اور گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.